ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل شہر میں ہندووں کو زندہ رہنا ہے تو ہندوجاگرن ویدیکے کا استحکام ضروری؛ خصوصی پروگرام میں ایچ جے وی لیڈر کا بیان

بھٹکل شہر میں ہندووں کو زندہ رہنا ہے تو ہندوجاگرن ویدیکے کا استحکام ضروری؛ خصوصی پروگرام میں ایچ جے وی لیڈر کا بیان

Sun, 03 Oct 2021 17:33:35    S.O. News Service

بھٹکل 3/ اکتوبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے بستی مکّی علاقے میں واقع ہوئیک سبھا بھون میں ہندو جاگرن ویدیکے بھٹکل تعلقہ اور مرڈیشور یونٹ کی جانب سے منعقدہ 'اجتماعی ستیہ نارائن پوجا' کے پروگرام میں بولتے ہوئے ایچ جے وی کے ژونل سیکریٹری کرشنا مورتی نے کئی قابل اعتراض اور بالواسطہ جذبات بھڑکانے والی باتیں کہی ہیں ۔
    
مقامی کنڑا میڈیا میں شائع ہوئی پروگرام کی رپورٹنگ کے مطابق کرشنا مورتی نے حاضرین سے کہا کہ عام ہندووں کو متحد کرنے کے لئے ہم نے اجتماعی پوجا کا پروگرام منعقد کیا ہے ۔ بھٹکل شہر میں 80 فیصد غیر قوم کے لوگ آباد ہیں اور 20 فیصد کے قریب ہندو آباد ہیں ۔ ایسی حالت میں شہری علاقے میں اگر ہندووں کو زندہ رہنا ہے تو ہندو جاگرن ویدیکے کو مضبوط اور مستحکم کرنا ضروری  ہے ۔ ہمارے گھروں کی حفاظت کی طرح ہی ہمارے سماج کی حفاظت اور سیکیوریٹی ہم سب لوگوں کی ذمہ داری ہے ۔
    
کرشنا مورتی نے کہا کہ 2 اپریل 1992 بھٹکل میں جب فساد شروع ہوا تھا (جبکہ اصل میں یہ 1993 کی بات ہے)  اس وقت بھٹکل کو بچانا ہندو جاگرن ویدیکے کے لئے ایک چیلنج بن گیا تھا ۔ اس وقت سے ایچ جے وی نے نوجوانوں کے مختلف دستے  تشکیل اور نوجوانوں کے انہیں دستوں کے ہاتھوں سے ہمارے بھٹکل کو تحفظ ملا ۔ اس فساد کی وجہ سے ہمارے 20 لوگوں جانیں تلف ہوئیں ۔ اس میں ڈاکٹر چترنجن اور تمپّا نائک کا قتل ہوا ہے ۔ ہم لوگوں کی طرف سے اس کا مناسب جواب دینا بھی ممکن نہیں ہوا ۔ ہندو سماج میں  بیداری لانے اور ہندو عوام کو متحد کرنے  کے علاوہ جب بھی ضرورت ہوتی ہے تو ہندووں کے تحفظ کے لئے ہندو جاگرن ویدیکے سرگرم ہوتا ہے ۔ ہندو سماج ہمارا ہے اور اگر ہندو سماج باقی رہے گا تو ہم بھی جی سکیں گے ۔ اگر ہندو سماج مٹتا ہے تو پھر ہم سب برباد ہوجائیں گے ۔ یہ بات ہمیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے ۔
    
اس موقع پر ایچ جے وی کے لیڈر بھاسکر نائک، ضلع صدر سدانند کامت، ضلع جنرل سیکریٹری دنیش گوالی، تعلقہ صدر واسو نائک، جنرل سیکریٹری راگھو نائک، سوشیل میڈیا چیف دنیش نائک، رکن اسمبلی سنیل نائک، سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، گووند نائک، کرشنا اسارکیری، کرشنا مورتی ہیگڈے سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے ۔


Share: